18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:32
پریانکا چوپڑا کو برا بننا اچھا لگا
اے آر وائی - ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھا نظرآئے مگر بھلا ہو پریانکاچوپڑا اور ودیابالن کاجنہیں برا بننا اچھا لگا۔ بالی ووڈمیں اب ہیروزنہیں ہیروئنز کا راج ہے۔ایسی فلموں کا ٹرینڈ سامنے آرہا ہے جن کی کہانی ہیروئن کے گرد گھومتی ہے۔ا س طرح مہنگے ہیرو کو کاسٹ کرنے کا خرچہ بھی بچ جاتا ہے۔ایسی فلموں کو ناقدین اور عوام نے سراہا جن کی ہیروئنز ہیں دبنگ۔
فلم” ڈرٹی پکچر “کی شاندارکامیابی کے بعد ودیا بالن کنگنا راناوت اور پریانکا جیسی ہیروئنز کی ڈیمانڈ اچانک کئی گنابڑھ گئی ہے کیونکہ یہ برے سے برے امیج پر بھی فخرکرتی ہیں۔ودیابالن کو ڈرٹی بننے پر سال کی بہترین ایکٹریس کا ایوارڈملاتو پریانکا چوپڑا ”سات خون معاف“میں بیسٹ نیگیٹورول کے لئے ایوارڈملنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں۔
بالی ووڈکی جنگلی بلی پریانکاچوپڑا کہتی ہیں۔۔اب برابننا اچھا لگتا ہے۔۔۔جتنا ہوسکا برا بنوں گی۔۔۔اس لئے اگنی پتھ میں بھی برے بننے کی کوششں کی ہے۔ بالی ووڈایکٹرسز کو یہ گْر سمجھ آگیا ہے کہ اچھا لگنے کے بعد آئٹم سونگزتو مل جاتے ہیں لیکن بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈنہیں ملتا۔اس لئے بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا۔۔۔