18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:58
نرم دل منا بھائی بیٹی کے معاملے میں سخت گیر
اے آر وائی - دوسروں کے لئے نرم دل رکھنے والے منا بھائی بیٹی کے معاملے میں سخت ہیں۔ کہتے ہیں وہ تریشالا کو بالی وڈ میں آنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ سنجے دت کی بائیس سالہ صاحبزادی تریشالا نے جب والد سے اداکاری کرنے کی درخواست کی تو انہوں نے اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد سنیل دت نہیں چاہتے تھے کہ خاندان کی کوئی لڑکی بالی وڈ میں قدم رکھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کی خواہش کی خاطر اپنے والد کے بنائے گئے اصولوں کو نہیں توڑ سکتے۔