19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:31
جرمنی: فیشن ویک میں موسم سرماکےنرم گرم ملبوسات کی نمائش
اے آر وائی - برلن فیشن ویک میں موسم سرما کے نرم گرم ملبوسات کا فیشن ویک شروع ہوگیا۔ جرمنی کے شہر برلن میں ان دنوں خوب ہلچل مچی ہوئی ہے جہاں ایک کے بعد ایک ڈیزائنر فیشن کے سیلاب میں ڈوبتا جارہاہے۔
فیشن ویک میں اس بار ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں گرم ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے۔ جس میں ہلکے اور تیز رنگوں سے سجے دیدہ زیب کلیکشن نے میلہ لوٹا۔ مخملیں لباس پر جدید انداز کی دلکشی نے شائقین کی داد وصول کی۔