تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:58

فلمی کتوں کیلئے پہلے ایوارڈز

اے آر وائی - فلموں میں بہترین کردار ادا کرنے والے کتوں کو ایوارڈز دینے کیلئے لاس اینجلز میں پہلے سالانہ ڈگ نیوزڈیلی گولڈن کالر ایوارڈز منعقد کئے گئے اور کامیاب قرار پائے خاموش فلم دی آرٹسٹ کے کردار یوگی۔



یوگی کے مدمقابل فلم بگنرز کے کوسمو، فلم ففٹی ففٹی کے ڈینور اور فلم ینگ اڈلٹس کے ہومر تھے۔ یوگی نے اپنی ساتھی اداکارہ پینیلوپ ملر کیساتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ یوگی کو ایک نہیں دو ایوارڈ ملے۔ پہلا ایوارڈ فلم آرٹسٹ میں کامیاب اداکاری پر اور دوسرا فلم واٹر فارایلیفنٹ کیلئے۔ یوگی کیلئے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے ملر نے کہا کہ آج وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے ساتھی کو پہچان ملی۔ یوگی بھی اپنی اس کامیابی پر بہت خوش دکھائی دے رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.