تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:41

لندن فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ : دی آرٹسٹ نے تین میدان مار لیے

اے آر وائی - لندن فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ میں خاموش فلم ”دی آرٹسٹ“ نے تین میدان مار لیے۔ فلم ”دی آرٹسٹ“ نے بہترین فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکار کے ایوارڈ حاصل کرلیے۔ ہالی ووڈ کی خاموش فلموں کے دور کی اس فلم نے گولڈن گلوب ایوارڈ میں بھی تین کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ اسی طرح برطانیہ کے بافٹا ایوارڈ میں بھی دی آرٹسٹ سب سے زیادہ ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلم تھی۔



مزے دار بات یہ ہے کہ منگل کے روز آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں بھی فلم کی بہت سی کامیابیوں کی امید کی جا رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اگر ان کی فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.