تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:25

میڈونا بنیں ہدایتکارہ، پہلی فلم ڈبلیو ای کا پریمیئر

اے آر وائی - عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ سنگر میڈونا نے گلوکاری کے بعد چن لیا ہے ہدایتکاری کا میدان۔ میڈونا کی ہدایات میں بننے والے پہلی فلم ”ڈبلیو ای“ کا پریمیئر نیو یارک میں منعقد ہوا۔



میٹریل گرل میڈونا اپنی بیٹی لورڈیس اور بوائے فرینڈ براہیم زیبا کے ساتھ تقریب میں آئیں۔ ریڈ کارپٹ پر فلم کے تمام اداکار میڈونا کے ساتھ موجود تھے۔ برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے امریکی خاتون ویلِس سمسن کیساتھ تخیلاتی عشق پر بنی اس فلم میں ایبی کرونش اور آسکر آئزک نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی تیاری کے لیے میڈونا کو کئی سال تک تحقیق کرنا پڑی۔ فلم امریکا بھر میں تین فروری کو پیش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.