تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:26

بالی ووڈ: سونم کپور نمبر ون اور بپاشا باسو کو فٹنس کا خوف

اے آر وائی - بالی ووڈ کی دو اداکارائیں سونم کپور اور بپاشا باسو ان دنوں خوفزدہ ہیں۔ بالی ووڈ میں اداکاری سے زیادہ فیشن اور فٹنس کاخاص خیال رکھا جاتا ہے۔ آخر شوبز ہے جب تک شو نہ ہو بزنس کیسے کریں گے۔ جناب اب بات آگئی ہے کیریئرکے اس اسٹیج کی جہاں سونم کپور کو چارسال بعد فکر ہوئی بھی تو ایکٹنگ بہتر کرنے کی نہیں بلکہ فیشن کے نمبرون بننے کی۔



سونم کپور کو ساتھی اداکاراوں نے بھی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ فیشن ایبل ایکٹرس قرار دیا جس کے بعد اب سونم کو اس ٹائیٹل کو برقرار رکھنے میں کافی مشکل ہوگئی ہے اور وہ پریشان ہیں نت نئے آئیڈیاز کے لئے۔



دوسری طرف بالی ووڈ کی بولڈ اینڈ بیوٹی فل ایکٹریس بپاشا باسوجو اپنی فٹنس کی وجہ سے مقبول تھیں اب یہی فٹنس فٹ نہیں رہی۔ ان کی پریشانی معمولی نہیں۔ وہ رواں سال فٹنس ڈی وی ڈی لاونچ کرنا چاہ رہی تھیں لیکن موٹاپا ہے کہ قابومیں نہیں۔



بپاشا کو یہ بھی وہم ستانے لگا ہے کہ اگر وہ فٹ نہ رہیں تو شوبز سے کٹ ہی نہ جائیں ساتھ ساتھ ان کی شادی کے لئے اچھا لڑکا بھی نہیں مل پائےگا۔ دیکھیں فٹنس ڈی وی ڈیزلاونچ کرنے کے لئے بپاشا اسمارٹ ہونے کا کیا شارٹ کٹ ڈھونڈتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.