25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:43
سیف علی خان کی فلم اینجٹ ونود کا ٹریلر منظر عام پر
اے آر وائی - نئی دہلی میں طویل انتظار کے بعد سیف علی خان کی فلم ایجنٹ ونود کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آ گیا۔ ایجنٹ ونود میں سیف علی خان کے مقابل ہیروئن کا کردار بےبو یعنی کرینہ ادا کر رہی ہیں۔
یہ سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن ہے اور لوگوں کو بھی ہے بے چینی سے انتظار کیوں کہ فلم قربان کے بعد اب دونوں نظر آیئں گے ایک ساتھ اس فلم میں۔
یہ فلم ایکشن، سسپنس اور جاسوسی کے گرد گھومتی ہے۔ سیف نے جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون سے متاثر ہوکر یہ فلم بنائی ہے۔
یہ فلم تیئس مارچ کو سیمنا گھروں کی زینت بنے گی۔ شائقین شدت سے منتظر ہیں کہ کب دیکھ پایئں گے اپنی پسندیدہ جوڑی کو ایک ساتھ۔