تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 23:11

امریکا میں اداکارہ ریما کے لیےانٹرٹینمنٹ کی سفیرکا ایوارڈ

اے آر وائی - اداکارہ و ہدایتکارہ ریماخان کو امریکہ میں ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی طرف سے انٹرٹینمنٹ کی سفیر کا ایوارڈ دے دیا گیا۔



اداکارہ ریما خان جو پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرطارق شہاب سے شادی کے بعد ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں کو ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی طرف سے تفریح کی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے اس حوالے سے نیویارک میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی اداکارہ وہدایتکارہ کو ایوارڈ دیا گیا۔



اس موقع پر ریما خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کیلئے میری خدمات کے اعتراف میں تفریح کی سفیر کا ایوارڈ ملنا میرے پرستاروں اور اہل خانہ کیلئے بڑی خوشخبری ہے اور اب میری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے مزید محنت سے اسے نبھانے کی کوشش کروں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.