تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:53

لاہور: الحمرا آرٹس کونسل میں نورجہاں کی یاد میں شو

اے آر وائی - الحمراءآرٹس کونسل میں سروں کی ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شو منعقد کیاگیا جس میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے انھیں گل ہائے عقیدت پیش کیا۔



نور جہاں کا فن کسی تعریف کا محتاج نہیں گلوکاروں نے اس عظیم مغنیہ کے گیت گا کر موسیقی کے رموز سیکھے مادام نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ثقافتی تنظیم قاضی آرٹ اینڈ کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمراءمیں شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر گلوکاروں کے علاوہ بہت سے نئے فنکار بھی دیکھنے میں آئے۔



نورجہاں کی عزیزہ عذراجہاں اور صائمہ جہاں شو کی نمایاں گلوکارائیں تھیں انہوں نے ملکہ ترنم کے مقبول گیتوں کے علاوہ اپنے گیت اور غزلیں پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کیے الحمراء ہال میں برصغیر کی نایاب گلوکارہ سے محبت کرنے والے شائقین کی کثیر تعداد موجودتھی،جو میڈم نورجہاں کے فن کے آج بھی ذندہ ہونے کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.