26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:35
لارا دتہ اور ان کی نومولود بیٹی اسپتال سے گھر منتقل
اے آر وائی - سابق مس یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ بیٹی کی پیدائش کے بعد گھر منتقل ہوگئیں۔ انہوں نے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔ لارا کا کہنا ہے کہ نو مولود سائرہ ان کی اور ان کے شوہر کی زندگی میں خوشیاں بھر دےگی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹا یا بیٹی سے زیادہ اس بات کی فکر تھی کہ ان کا ہونے والا بچہ صحت مند ہو۔ جبکہ ان کے شوہر معروف ٹینس اسٹار مہیش بیٹی کے باپ بننا چاہتے تھے ان کی خواہش پوری ہوگئی۔