26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:2
بالی وڈ فلم ایجنڈ وینود کا پریمئیر شو
اے آر وائی - بالی وڈ کے سپر اسٹار ایک مرتبہ پھر نظر آئیں گے جلد ساتھ کہیں اور نہیں بلکہ فلم ایجنٹ وینود میں۔ آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے یہاں بات ہورہی ہے سیف علی خان اور ان کی گرل فرینڈ کرینہ کپور کی جو فلم قربان کے بعد دوبادہ ایکشن سے بھر پور فلم ایجنٹ وینود میں جلوہ گر ہونگے جبکہ فلم کو جلد ریلز کر نے کااعلا ن خود سیف علی خان نے کردیا۔
فلم کے پریمئیر شو میں اس موقع پر سیف کے ساتھ فلم کے ڈائیریکٹر سری رام راگہوان بھی موجود تھے۔ نئی فلم سے پر امید سیف علی کان کا کہنا ہے کہ وہ ایجنٹ وینود میں کچھ مختلف نظر آئیں گے اور فلم کی ہیروئن کرینہ نے بھی سیکریٹ ایجنڈ کے رول میں فٹ ہیں۔