26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:44
ودیا بالن، رنبیر کپور نے بہترین اداکار کے ایوارڈز لوٹ لئے
اے آر وائی - ڈرٹی پکچر سے ودیا بالن اور راک اسٹار سے ربنیر کپور بالی ووڈکےایوارڈ شوزپر چھائے ہوئے ہیں۔ جب سے ودیا بالن نے ڈرٹی پکچر میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ہر جگہ انہی کے چرچے ہیں۔
اب یہی دیکھ لیں کوئی آئٹم سونگ ہو یا ایوارڈ شو بیسٹ ایکٹرس کا ایوارڈ ودیا کے نام کیا جارہا ہے۔ اورتواوررنبیر کپور بھی کچھ کم نہیں۔ فلم راک اسٹارسے راک کررہے ہیں۔ رنبیر کی محنت رنگ لائی اور وہ سال کے بہترین اداکاربن گئے۔