تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:27

پیرس: فیشن ویک میں ماڈلزسڑک پرآگئیں

اے آر وائی - فرانس فیشن ویک میں ماڈلز سڑکوں پرآگئیں اور کم قیمت کے اسٹائلش ملبوسات کی نمائش کرکے شائقین کی دادوصول کی۔ اب تک فرانس فیشن ویک میں مہنگے ملبوسات کی نمائش ہوئی،لیکن پیرس کے ایک فیشن ڈیزائنرکا کمال دیکھئے جنھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سوچ کر سستے ملبوسات ڈیزائن کئے اور تو اور اس کلیکشن کو فیشن شومیں پیش کرتے ہوئے ماڈلزکو بھی ریمپ سے اتارکر سڑک پر لے آئے۔



ان صاحب کا کہنا ہے کہ سستے ملبوسات کا آئیڈیا آیا تو وہ اچھل پڑے۔ خوش قسمتی سے کلیکشن بھی اچھا بن گیا۔ ان کا سستا اور جدید انداز فیشن لائن میں انقلاب لے آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.