تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:55

امریکہ:آسٹریلین اکیڈممی ایوارڈز کا انعقاد

اے آر وائی - ان دنوں ہالی وڈ میں ایوارڈز کا موسم اپنےعروج پرہےتو پھرآسٹریلیا بھی کیسےپیچھےرہےاسی سلسلےمیں لاس اینجلس میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی اور زمین پر ستاروں کی بہا راترآئی۔



اس تقریب میں آسٹریلین اداکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار رسل کروو نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی آسٹرلیا کو مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں کیا گیا تھا مگر اب اس تقریب میں ہماری شرکت دراصل ہماری کاوشوں کا اقرار ہے۔



تقریب مین نکول کڈ مین، جیو فرے رش کے علاوہ دیگر ٹی وی اور فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ اداکارہ بیجو کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے اور لوگ بہت خوش ہیں اور ان کی مسکراہٹ ہمیں شکریہ ادا کرتے نظرآ رہی ہےمیرےلئےیہ سب بہت منفرد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.