تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:28

ممبئی: اگنی پتھ کی پروموشن تقریب کامیابی کے جشن میں تبدیل

اے آر وائی - ممبئی میں فلم اگنی پتھ کی پروموشن تقریب اس کی کامیابی کے جشن میں تبدیل ہوگئی فلم کے سارے اداکاروں کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ ریتک روشن نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باکس آفس پر فلم کی کامیابی پر میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے جذبات کا اظہار کرسوں یہی کہوں گا شکریہ۔



انکا کہن اتھا کہ شائقین کا یہ والہانہ پن ہمارے جذبوں کو توانائی بخشتا ہے انہوں نے کہا کہ فلم میرے ساتھی اداکاروں، ڈائریکٹر، پروڈیوسرسمیت پوری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کرن جوہر نے تقریب میں کہا کہ اگنی پتھ کی نمائش سے قبل اس کی اتنی کامیابی کی توقع نہیں تھی۔ تقریب میں سنجے دت، پریانکا چوپڑا، رشی کپور اور ڈائریکٹر کرن ملہوترا سمیت فلم کی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.