تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:4

بےبوکی شادی کی تیاریاں،40لاکھ کے نیکلس کا آرڈر دے دیا

اے آر وائی - بالی ووڈبے بو کرینہ کپور اپنی شادی کی تیاریاں جوش وخروش سے کررہی ہیں شادی کےلئے چالیس لاکھ کے نیکلس کاآرڈردے دیا۔ بےبو کی ادائوں نے چھوٹے نواب کا دل تو جیتا ہی ہے اب شادی کرکے گھر پر بھی راج کریں گی۔



کرینہ کپور سے سیف علی خان نے فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد شادی کا وعدہ کیا ہے۔ یہی وعدہ وفا ہونےکی امید میں بے بو پرجوش ہوکر شادی کی تیاریاں کررہی ہیں۔ بے بوکی شادی روایتی اندازمیں دھوم دھام سے ہوگی۔ جس کے لئے بےبو نے چار سوگرام وزنی سونے کے نیکلس کا آرڈردے دیا ہے۔ ہیروں اور سونے سے جڑاخوبصورت ہارکرینہ کے گلے میں قمیض جتنا لمبا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.