تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:56

شاہ رخ خان نےفرح خان کے شوہر کو تھپڑ ماردیا

اے آر وائی - بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے معروف فلم و ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کے شوہر شرش کندر کو ایک تقریب میں تھپڑ ماردیا، فرح خان نے واقعے کی تصدیق کردی ہے . بھارتی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سنجے دت کی پارٹی میں فرح خان کے شوہر شرش کندر کو اس وقت تھپڑ ماردیا جب انہوں نے فلم راون سے متعلق ریمارکس دیئے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق تلخ کلامی شرش کندر کی جانب سے راون سے متعلق ریمارکس پر ہوئی. بھارتی ٹی وی کے مطابق فرح خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سنجے دت کی پارٹی کے دوران ان کے شوہر شرش کندر پر شاہ رخ خان اور اس کے تین گارڈز نے تشدد کیا. ن کا کہنا تھا کہ جھگڑا شاہ رخ خان نے شروع کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.