30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 23:56
واکا واکا گرل شکیراکے لئے فرانس کا خصوصی اعزاز
اے آر وائی - کولمبین گلوکارہ شکیرا کو فرانسیسی اعزازسے نوازاگیا۔ گلوکارہ شکیرا نےاپنے فلاحی کاموں سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔اور پھر ان کا واکا واکا سونگ تو زبان زد عام ہوگیا۔ واکا واکا گرل کو اپنے کلچر کو فروغ دینے پر فرانس نے خصوصی اعزازسے نوازا۔ جس پر شکیرا پہلے پہل تو حیران اور پھر خوش ہوئیں۔
انہوں نے فرانسیسی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ان کی کاوشوں کو اتنے اچھے طریقے سے سراہا جائے گا یہ تو کبھی نہ سوچاتھا۔