تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:48

فلم ڈرٹی پکچر کی ڈی وی ڈی ریلیز

اے آر وائی - ایکتا کپور نے کرلی پیسہ کمانے کی تیاری، ممبئی میں فلم ڈرٹی پکچر کی ڈی وی ڈی جاری۔ بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور کی فلم ڈرٹی پکچر کی ڈی وی ڈی ریلیز کرنے کی تقریب ممبئی میں منعقدہوئی۔ فلم کی ہیروئن ودیا بالن نے ڈی وی ڈی کی رونمائی کی۔



اس موقع پر اداکار تشار کپور بھی موجود تھے۔ فلم ڈرٹی پکچر گذشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ کم سرمائے سے بننے والی یہ فلم اب تک تئیس اعشاریہ چار ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ جاندار اداکاری پر ودیا بالن نے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.