تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:16

ابھی تو میں جوان ہوں،ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور کا اصرار

اے آر وائی - جوان اور پرکشش رہنے کی خواہش کسے نہیں ہوتی، ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاضہ لینے والی اداکارہ انتالیس سالہ ڈیمی مور کا بھی یہی خیال ہے کہ وہ اب بھی پرکشش اور جوان ہے۔



ڈیمی مور کا کہنا ہے کہ اسے اندازہ ہے کہ اس کی عمر اب زیادہ ہے، تاہم وہ اب بھی پرکشش اور اسمارٹ ہے، ڈیمی مور نے کہا کہ اسمارٹ اور پرکشش رہنا اس کی مجبوری ہے کیونکہ وہ اپنے شوہر سے بیحد محبت کرتی ہے، ڈیمی مور کا خیال ہے کہ وہ اب بھی اپنے شوہر ایشٹن کچر کے لیے اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ پہلے دن تھی۔



ڈیمی مور ان دنوں اپنے شوہر ایشٹن کچر کی مدد سے ویلنٹائن ڈے کے لیے خصوصی ڈیزائننگ کے زیورات کی تیاری میں مصروف ہیں، اس حوالے سے ڈیمی مور کاکہنا ہے کہ یہ زیورات ویلنٹائن ڈے سے پہلے نہیں ملیں گے کیونکہ میں شائقین کے ذوق کا خیال رکھتے ہوئے کام کرتی ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.