2 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:7
ہالی ووڈ فلم ’بگ مریکل‘ کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
اے آر وائی - ہالی ووڈ میں وہیل کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’بگ مریکل‘ کل ریلیزکی جارہی ہے۔ انسان کی ڈولفن سے محبت پر کئی فلمیں بنائی گئی ہیں، لیکن اب ہالی ووڈ میں ویل مچھلی پر فلم بنائی گئی ہے۔ ’بگ مریکل‘ نامی یہ فلم کو سے نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
انیس سو نواسی میں ایک گروپ نے گرے ویلز کو بچانے کی مہم کا آغاز کیا، مگر یہ کام اس وقت خطرناک ہوگیا، جب انٹارکٹیکا کی ٹھنڈی سرزمین پر قدم جمانا بھی بے حد مشکل تھا۔ الاسکا میں جمی برف کے نیچے کئی گرے ویلز اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔ انہیں بچانے کے لئے ریسکیو ٹیم کو خود اپنی جانیں بچانا مشکل ہوگیا۔ ویلزسے محبت کرنےوالے انسانوں کی سچی کہانی ’بگ مریکل‘ کل ریلیز کی جائے گی۔