2 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:49
سلمان خان کرینگے ڈبل رول، فلم نو انٹری میں انٹری، میں
اے آر وائی - ڈائریکٹر انیس کے ہاتھ میں ہے کامیابی کی کنجی کیوں کہ اب انہوں نے سلو بھیا کو راضی کرلیا ہے اپنی فلم نو انٹری میں انٹری کے لئے ڈبل رول کرنے کے لئے۔ جب سلو بھیا صرف ایک کردار ادا کر کے فلموں کو کامیابی دلوا رہے ہیں تو سوچئے ڈبل رول کریں گے تو کیا ہو گا۔
جی جناب سب کے سلو بھیا سے جب بات کی فلم ڈائریکٹر انیس بزمی نے ان کے ڈبل رول کے بارے میں تو ان کا آئیڈیا بھا گیا۔ اور وہ نہ صرف راضی ہو گئے بلکہ کردار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
آج کل تو سلو بھیا بہت مصروف ہیں اپنی فلموں کی شوٹنگز میں جن میں سر فہرست ہے ایک تھا ٹایئگر جس کی شوٹنگ ہو رہی ہے کیوبا میں جیسے ہی وہ شوٹنگ سے فارغ ہو نگے تو بزمی صاحب کی فلم پر کام شرو ہو جائے گا اسی سال۔ اس سے پہلے سلو بھیا فلم جڑواں میں بھی ڈبل کردار ادا کر چکے ہیں تو ان کے لئے یقینا یہ کردارادا کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔