تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 22:8

پکی عمر کے مردوں کے ساتھ کام نہیں کروں گی، کرینہ کپور

اے آر وائی - بالی ووڈبے بو کرینہ کپور کہتی ہیں کہ چالیس سال سے زیادہ عمر کے ہیروکے ساتھ وہ کام نہیں کریں گی۔ البتہ وہ شادی پکی عمر کے شخص سے ہی کررہی ہیں۔ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے، ایسا ہی کچھ فلمی دنیا کو ایک نہیں تین بار سو کروڑکا بزنس دینے والی ہیروئن کرینہ کپور کے ساتھ ہے۔ جو دس فروری کو چھوٹے نواب سیف علی خان کے ساتھ منگنی کررہی ہیں۔ اسی دن بے بو کی عمران خان کے ساتھ فلم اک میں اور اک تو بھی ریلیز ہورہی ہے۔



فلم میں عمران خان کے ساتھ شرارتیں کرتے ہوئے بے بو کو اس قدر مزا آیا کہ انھوں نے ڈیمانڈ کردی کہ اب وہ چالیس سے اوپر کے مرد کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ بے بو شاید بھول گئیں کہ ایک ارب روپے کا بزنس کرنے والی فلموں میں وہ پکی عمر کے عامر، شاہ رخ اور سلمان خان کی ہیروئن تھیں۔



بے بو کو ایک نئے نویلے خان کے ساتھ پہلی فلم میں وہ مزا آیا کہ انہوں نے ادھیڑعمر کے خان صاحبان کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ یہ سب کہتے ہو ئے کرینہ شاید اپنے مستقبل کے لائف پارٹنر سیف علی خان کو بھی بھول گئیں جو پہلے سے شادی شدہ اور چالیس کی دھائی پار کرچکے ہیں۔ لگتا ہے بے بو کو سیف سے شادی کے فیصلے کی غلطی کا احساس ہوگیا ہے تب ہی وہ ایسامطالبہ کرکے اپنی خواہش کا دبے لفظوں میں اظہارکررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.