تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 22:8

ڈان ٹو برلن فلم فیسٹیول میں دھوم مچانے کو تیار

اے آر وائی - فلم ڈائریکٹر فرحان اختر نے نئی دہلی میں قائم جرمنی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ جہاں جرمن سفارت کار نے ان کی فلم ڈان ٹو کو برلن فلم فیسٹول میں شامل کرنے کی خوش خبری سنائی۔ ڈان ٹو کی کامیابی نے فلم ڈائریکٹر فرحان اختر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔



نئی دہلی میں جرمن سفارت کار نے ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرفرحان نے فلم بنانے کے دوران اپنے تجربات کو شیئر کیا اور بیرون ملک اس کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔ فرحان اختر کے ساتھ اس تقریب میں کنگ خان اور پریانکا چوپڑا بھی موجود تھے۔



تھرل سے بھرپور اس فلم کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے سولہ فروری کو جرمنی، روس، ترکی، چین اور کوریا میں پیش کی جائے گی۔ برلن فلم فیسٹول کا آغاز نو فروری کو ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ مشہور فلمیں سوفیا چوائس اور آوٹ آف افریقہ بھی پیش کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.