تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 22:17

بنگلور:رنگوں کے سیلاب میں روایتی اورجدید ملبوسات کا فیشن ویک

اے آر وائی - بھارتی شہر بنگلورمیں رنگوں کا سیلاب امڈ آیاروایتی اور جدید ملبوسات کے فیشن شومیں بالی ووڈ ایکٹرس انجانی سکھانی نے چار چارچاند لگا دیئے۔ موسم نے جیسے ہی لی انگڑائی دنیا بھر میں سردی کے کلیکشن کی ڈیما نڈبڑھ گئی اور فیشن شوزسامنے آنے لگے۔ ایسا ہی ایک رنگوں روشنیوں سے بھرپور فیشن شو بنگلور میں ہوا۔



روشنیوں کے جھرمٹ میں نمودار ہونےو الی ماڈلز نے روایتی انڈین عروسی ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔ خوبصورت ماڈلز کے دیدہ زیب کلیکشن نے ایسا سماں باندھا کہ شو کی رونق میں اضافہ ہوگیا۔ ساڑھی، شرارے اور لہنگے کے بعد اچانک ہی ماحول بدلا اور اسکرٹس اور پارٹی ویئرسامنے آگئے۔ رنگ برنگے اسکرٹس اور شارٹس نے شائقین کوخوش کردیا۔ یہ فیشن ویک پانچ فروری تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.