7 فروری 2012
وقت اشاعت: 20:10
سیف علی خان کی فلم ایجنٹ ونود کا نیا گانا ریلیز
اے آر وائی - سیف علی خان کی فلم ایجنٹ ونود کا نیا گانا ریلیز ہوگیا۔ پٹودی کے نواب سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن فلم ایجنٹ ونود کے پہلے گانے آئی ول ڈو دا ٹاکنگ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔
ایکشن، سسپنس اور جاسوسی کے گرد گھومتی اس فلم میں سیف کے مدمقابل ان کی گرل فرینڈ کرینہ کپور بطور ہیروئن جلوہ گر ہوگی جیمز بونڈزیروزیروسیون سیریز سے متاثر ہو کر بنائی گئی یہ فلم تئیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔