9 فروری 2012
وقت اشاعت: 9:28
بےبواورچھوٹےنواب کی شادی کی گھنٹی اگلے سال بجےگی
اے آر وائی - بالی ووڈبےبوکرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے پھول اس سال کھلتے دکھائی نہیں دیتے۔شادی ایک بار پھر اگلے تک ملتوی ہوگئی۔
بالی ووڈمیں اس سال سب سے زیادہ جس خبر کو اچھالاگیا۔۔وہ تھی بےبواورچھوٹے نواب کی شادی۔گزشتہ چھ سال سے ان کی د وستی اور محبت کے بعد ہر سال شادی کی خبر آتی ہے ضرورہے مگر افواہ بن کر ہوا میں اڑجاتی ہے۔
اس سال چھوٹے نواب نے بےبوسے پکاوعدہ کیاتھاکہ جیسے ہی فلم ایجنٹ ونود ریلیز ہوگئی تواب دوریاں ختم کرکے ہی دم لیں گے۔مگر وہ وعدہ ہی کیاجو وفاہوجائے اور بےبوکی مصروفیات اس بندھن کے آڑے آگئی۔ان کی شادی اگلے سال تک ملتوی ہوگئی۔