تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:28

امریکا میں ہوا ریڈ ڈریس فیشن شو

اے آر وائی - نیویارک میں دل کی بیماریوں کے بارے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے فیشن شو منعقد کیا گیا۔ اس شو کی خاص بات تمام ماڈلز کا سرخ لباس پہن کر ریمپ پر واک کرنا تھا۔



امریکا کے مشہور فیشن ڈیزائینرز کے تیارکردہ سرخ ملبوسات پہن کر اٹھارہ ماڈلز نے جن میں کرسٹی برنکلے اور گلوکارہ گلوریا ایسٹیفین بھی شامل تھیں ریمپ کو رونق بخشی۔ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب گلوریا ایسٹیفین اور اداکارہ روز میک گوون واک کے دوران لڑ کھڑا گئیں تاہم انھوں نے فورا ہی خود کو سنبھال لیا۔دل کے عارضے سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے یہ شو گزشتہ آٹھ سال سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.