11 فروری 2012
وقت اشاعت: 20:31
بگ بی کے معدے کا کامیاب آپریشن، حالت بہتر
اے آر وائی - بگ بی کے انتیس برس پرانے زخم کا آپریشن کامیاب ہو گیا۔ ان کے بیٹے ابھیشک کا کہنا ہے امیتابھ بچن کو آپریشن تھیٹر سے وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ امیتابھ بچن پچھلے انتیس سال سے معدے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ ان کا آپریشن ممبئی کے اسپتال میں کیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر ابھیشک نے مداحوں کو کامیاب آپریشن کی خوشخبری سنائی۔ معدے میں تکلیف بڑھ جانے کے باعث بگ بی نے سی ٹی اسکین کرایا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا۔ امیتابھ بچن انتیس برس قبل فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔