14 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:14
بالی ووڈ: ماضی کی سپراسٹار مدھوبالا کی 79 ویں سالگرہ
اے آر وائی - بالی ووڈ پر طویل عرصے تک راج کرنے والی ماضی کی سپراسٹار مدھوبالا کی آج اناسی ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ مدھوبالا چودہ فروری انیس سو تینتیس میں ہلی میں نواب خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کا پیدائشی نام ممتاز جہاں بیگم دہلوی تھا۔
انہوں نے کیریئر کا آغازنو برس کی عمر میں انیس سو بیالیس میں فلم بسنت سے کیا۔ دلیپ کمار اور راج کپور کے ساتھ ان کی جوڑی کو سب سے زیادہ پسند کیاگیا۔ دلیپ کمار کے ساتھ طویل عرصے تک افیئر بھی چلتا رہا لیکن دونوں ایک دوسرے کے نہیں بن سکے۔ ان کی مشہور فلموں میں ”مغل اعظم“ چلتی کانام گاڑی، ارمان، نقاب، کالاپانی، اور دیگر شامل ہیں۔