15 فروری 2012
وقت اشاعت: 2:33
بالی ووڈ : انارکلی ڈسکوچلی ، ملائیکہ کی نیندیں اڑ گئیں
اے آر وائی - بالی ووڈمنی ملائیکہ اروڑابننے جارہی ہیں جدید دور کی انارکلی فلم ہائوس فل ٹو میں انارکلی ڈسکو چلی،آئٹم سونگ پر بہترین پرفارمنس کیلئے ملائیکہ شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
بالی ووڈ منی اب تو دن رات اسی سوچ میں ڈوبی ہوئی ہیں کہ وہ انارکلی بن کر کیسی لگیں گی۔انارکلی بھی وہ جو درباری نہیں بلکہ ڈسکو جانے والی ہے فلم ہاؤس فل ٹو میں ملائیکہ اروڑا کچھ ایساکرنا چاہتی ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ شائد یہی وجہ ہے کہ ملائیکہ پرجوش ہونے کےساتھ فکر مند بھی ہیں۔
انارکلی ڈسکو چلی،آئٹم سونگ شائقین کی نیندیں تو اڑائے گاہی۔ فی الحال بالی ووڈ منی کی نیندیں اڑگئی ہیں۔ ساتھ ہی انہیں یہ فکر کھائے جارہی ہے کہ مداح انہیں انارکلی کے روپ میں کس قدر پسند کریں گے۔