15 فروری 2012
وقت اشاعت: 20:48
بالی ووڈ: روایتی مجرے آئٹم سونگز پر بھاری
اے آر وائی - بالی ووڈ بےبو کرینہ کپور آئٹم سونگ کرنے کے بجائے مجرے کاروایتی اندازفلموں واپس لے آئی ہیں۔ بالی ووڈ کی حالیہ فلموں میں بے ہنگم ڈانس اورشاعری سے دل ڈوب گیا۔ لگتا ہے شیلا کی جوانی اور منی کی بدنامی سے دل اچاٹ ہوگیا۔ اس لئے ان سب سے ہٹ کر کرینہ کپور فلم ایجنٹ ونود میں مجرہ لے کرآگئیں۔ جو آئٹم سونگ سے کہیں زیادہ پاورفُل لگ رہا ہے۔ جس نے پرانے فلمی مجروں کی یاد تازہ کردی۔
تیکھے نینوں اور نمکین رنگت والی ساحرہ ریکھا کی آنکھوں کی مستی تو سب ہی کو یاد ہوگی جس نے سنا، اسکے کانوں میں رس گھل گیا فلم امرائوجان کی اس جان ادا کی ادائوں نے ثابت کردیا کہ دل چیز کیا ہے آپ جان لیجئے ریکھا نے اپنے ان مجروں سے دل کا چین چھین لیا تھا۔ دکھا جائے تو فلم پاکیزہ کے مجرے بھی چلتے چلتے دیکھ لیجئے فلم پاکیزہ میں من موہنی سی اداکارہ مینا کماری کے انداز نے دل جیت لیا جب انھوں نے اس اندازمیں شکایت کی ڈوپٹہ انہی لوگوں نے چھینا مگر ایک بار پھر ریکھا آگئیں فلم مقدر کا سکندرمیں سلا عشق لےکرجسے شائقین نے بے حد خوشی سے قبول کیا۔
اکیسویں صدی میں ان کلاسیکل مجروں کی یاد دلا کر دک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے مارڈالا جس کے طویل عرصے بعد ایشوریا رائے نے امرائو جان ادا کا ری میک کیا جو اورجنل کے مقابلے میں زیادہ پسند نہ آیا مگر نئے دور کی بےبو نے اپنے ایجنٹ ونود کو دل مفت میں دیا تو مجروں کے نئے اسٹائل کو پیش کرکے پرانوں کی یاد تازہ کردی۔ سنا ہے کرینہ کی کاپی کرتے ہوئے فلم شوٹ آئوٹ ایٹ وڈالا میں پریانکا چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہیروئن میں رانی مکھرجی بھی مجرے دکھائیں گی۔