15 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:33
سانولی سی دپیکا رجنی کیلئے رنگ کالا کرنے پر مجبور
اے آر وائی - سانولی سلونی سی بالی ووڈایکٹرس دپیکا پڈوکون تامل سپر ہیرورجنی کانت کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لئے رنگ کالا کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ مختلف کمرشلز میں گوری رنگت کی کریم بیچنے والی دپییکا پڈوکون کو اب اپنا رنگ کالا کرنا پڑا۔
دپیکا کو رجنی کانت کے مقابل دو فلموں میں کام کا موقع ملا تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائیں مگر انہیں اس وقت عجیب لگا، جب ڈائریکٹر نےا ن کا رنگ گورے کے بجائے کالا کرنے کی تجویز دی۔ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ رجنی کے مقابل دپیکا کی سانولی رنگت زیادہ اچھا تاثر نہیں دے رہی تھی اس لئے میک اپ کے ذریعے دپیکا کا رنگ زیادہ گہرا کرنا پڑا۔