16 فروری 2012
وقت اشاعت: 5:33
اداکارہ میرا کا شعیب اختر سے افیئر کا شوشہ
اے آر وائی - اداکارہ میر ا کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کے ساتھ افیئر شادی تک پہنچ جاتا مگر انہوں نے میری کزن کو بھی پرپوز کر دیا۔اداکارہ میرا جوماضی میں بھی شادی اسکینڈل کا حصہ رہی ہیں نے اعتراض کیا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک ان کا افیئر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے چلتا رہا ،جنہوں نے ان سے شادی کی خواہش بھی ظاہر کی مگر اُس کے ساتھ ہی میری کزن کو بھی شادی کے لیے پرپوز کر دیا ،جس کی وجہ سے میں نے شعیب اختر سے شادی کا فیصلہ ترک کر دیا۔
میرا کا کہنا ہے کہ اب میری پوری توجہ اپنے کا م کی طرف ہے اور جب بھی شادی کرونگی اپنے گھر والوں کی مرضی سے کرونگی ، دوسری طرف شعیب اختر کا یہ کہناہے کہ کسی سے ہنس کر بات کر لو تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ بات شادی تک پہنچ جائے ، انہوں نے نہ تو میر ا کو کبھی پرپوز کیا اور نہ ہی ایسی کوئی خواہش رکھتے ہیں