16 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:39
سابق امریکی صدرپر ہالی ووڈفلم” ابراہام لنکن ویمپائر ہنٹر“
اے آر وائی - سابق امریکی صدر ابراہم لنکن اگر غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہوتے توکیسے نظرآتے۔ یہ دکھایاجائے گا ہالی ووڈ فلم”ابراہام لنکن ، ویمپائرہنٹر“میں۔
ابراہم لنکن کی عقلمندی اورذہانت سے تو سب ہی متاثر تھے لیکن ان کے بارے میں مصنف مشپ نے جب ناول لکھا تو خوب ہٹ ہوگیا۔ اس ناول میں ابراہم کو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک دکھایاگیاہے۔
اس تصور کو اتنا پسند کیاگیا کہ اب ناول پر ہالی ووڈمیں فلم بن گئی۔ فلم ”ابراہم لنکن، ویمپائر ہنٹر“ میں ابراہم کا کردار بنجمین واکر کررہے ہیں۔ فلم بائیس جون کوریلیز ہو گی۔