16 فروری 2012
وقت اشاعت: 20:48
میگا اسٹار امیتابھ بچن کے پیٹ کا ایک اور آپریشن ہوگا
اے آر وائی - بھارتی سپر اسٹار اور بگ بی کے نام سے پہچانے جانے والے امیتابھی بچن کا ہفتے کے روز ممبئی کے سیون ہلز اسپتال میں آپریشن کیا گیا۔ بگ بی نے کہا ہے کہ انھیں ابھی ایک اور آپریشن کروانا پڑے گا۔
سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ابھی انھیں مزید دواؤں، لیبارٹری ٹیسٹس اور ایک اور مزید آپریشن کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید انھیں لمبے عرصے تک اسپتال میں رہنا پڑے۔ ابھی کچھ نہیں کہ سکتا کہ اسپتال سے چھٹی کب ہے۔ بگ بی نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے پیار کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ امیتابھ بچن اسپتال میں بھی ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ ہیں اور کسی لمحے بھی اداسی کو قریب نہیں آنے دیتے ہیں۔