تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:58

نیویارک فیشن ویک کا دلکش انداز میں اختتام

اے آر وائی - نیویارک فیشن ویک کے آخری روز ماڈلز نے اسٹائلش لیدر جیکٹس کی نمائش کر کے شو کو دلکش انداز میں اختتام تک پہنچایا۔ سیاہ رنگ کے پس منظر میں ماڈلز نے سیاہ، اورنج اور دیگر رنگوں کے اون اور لیدر کے جیکٹس کی نمائش کی اور دیکھنے والوں کو مسحورکر دیا۔



شو میں دی گرل ود دی ڈریگن ٹیٹو کی اسٹار رونی مارا نے بھی شرکت کی اور شو میں پیش کئے جانے والے کلیکشن کو سراہا۔ڈیزائنر فرانسسکو کوسٹانے شو کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.