تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:49

فلم ڈائریکٹرشرمین عبید2 روز بعد آسکرایوارڈز کیلئےروانہ ہونگی

اے آر وائی - آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ٴڈائریکٹر شرمین عبید دو روز بعد آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے روانہ ہورہی ہیں۔



اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے شرمین عبید نے آسکر ایوارڈز میں کامیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی۔ شرمین پہلی خاتون ہیں جو آسکر ایوارڈز میں شارٹ ڈاکیومینٹری کی کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ خواتین پر تشدد خصوصاً چہرے پر تیزاب ڈال کر جلانے کے واقعات کے موضوع پر بنائی گئی ان کی ڈاکیومیٹری، سیونگ فیس، کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔



اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویر میں میزبان اسماء مصطفٰی سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے پہلی بار اپنے کیریئر اور کامیابیوں کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔ یہ ان کی کسی بھی مارننگ شو میں پہلی شرکت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.