تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:26

بالی ووڈ فلم بلڈ منی میں راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو

اے آر وائی - بالی ووڈ فلم بلڈ منی میں پاکستانی گلوکاروں کی آواز کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ راحت فتح علی خان کا گانا چاہت شائقین میں مقبول ہوگیا۔



بھارت میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ہونے والے نارروا سلوک کے بعد سب ہی کو یہ گمان تھا کہ اب کی بار شاید راحت بھارت نہ جائیں۔ مگر راحت کی آواز کی کشش نے بھارتیوں کو سحر میں جھکڑ رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے فلمساز مجبور ہیں کہ راحت ہی ان کی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔



اب کی بار مہیش بھٹ کی فلم بلڈ منی کے گانے چاہت کے لئے راحت کا انتخاب ہوا۔ گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یوٹیوب پر ہٹ ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.