18 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:36
ہالی وڈ فلم، دس مینز وار ریلیز کی جارہی ہے
اے آر وائی - سی آئی اے کے دوایجنٹس ایک ہی لڑکی سے محبت کے چکر میں کیا کچھ نہیں کرتے، یہ سب کچھ دکھایا گیا ہے رومینٹک، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم دس مینز وار کی کہانی میں فلم آج ریلیز کی جارہی ہے۔
یہ فلم دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔جو سی آئی اے کے ایجنٹس ہیں۔ دونوں اکثراپنی گرل فرینڈز کے بارے میں مقابلہ کرتے کہ کس کی گرل فرینڈ اچھی ہے۔ مگر ایک دن جھٹکا یوں لگا جب انہیں علم ہوا کہ دونوں کی گرل فرینڈایک ہی ہے پھر دوستی بدلی دشمنی میں اور یہ دونوں ہوجاتے ہیں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے۔ اس دوران ہونے والی شرارتوں اور حماقتوں نے فلم کو دلچسپ بنا دیا ہے۔