19 فروری 2012
وقت اشاعت: 22:58
میراکی اونچی اڑان، پائلٹ کا دل مٹھی میں لے لیا
اے آر وائی - آخر کارمیراکو پتی مل ہی گیا۔ میرا پائلٹ نوید شہزاد سے بیاہ رچائیں گی، دیوانوں کا انتظار مایوسی میں بدل گیا۔ لالی ووڈ کوئین میرا نے پیا گھر سدھار نے کا فیصلہ کرلیا، مگر میرا کی اونچی اڑان دیکھئے، اپنی ادائوں سے آسمان کی بلندیوں کو چھوتے پائلٹ کا دل مٹھی میں کرلیا۔ ریما کی دیکھا دیکھی انھوں نے بھی شادی کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی نژاد پاکستانی نوید شہزاد اور میرا کی آنکھ مچولی تین سال سے جاری تھی جسے اب باقاعدہ رشتے میں بدلنے کا وقت آگیا ہے میرا اس رشتے پر بہت خوش ہیں۔ کہتی ہیں پہلی نظرمیں نوید کودل دے بیٹھی تھی۔ اس رشتے کو پکا کرنے اور بہو رانی کی جھلک دیکھنے سسرالی امریکا سے خاص طور پر آئے ہیں۔ جبکہ میرا کی والدہ لندن سے آرہی ہیں۔
چھیل چھبیلی، رنگ رنگیلی میراجی کا کہنا ہے کہ منگنی کی باقاعدہ رسم بعد میں ہوگی، جس میں وہ اپنے پاکستانی دوستوں کے علاوہ بھارتی دوستوں کو بھی مدعو کریں گی میرا کا بیوی بننے کا خواب پورا ہونے کو ہے۔ میرا کی پلاننگ ہے کہ شادی کے بعد اپنی ہوم پروڈکشن فلم پر کام شرو ع کریں گی۔