تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:8

افغان وزیر خارجہ زلمے رسول قطر کا دورہ کریں گے

اے آر وائی - افغانستان کے وزیرخارجہ زلمے رسول قطر کا دورہ کریں گے جہاں وہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر قطر کے حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ آئندہ دس دن میں قطر کے دورے پر جائیں گے۔



افغان طالبان نے جنوری میں قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ افغان حکومت کا کہنا تھا کہ وہ طالبان سے مصالحتی کوششوں اور امریکاکے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.