11 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:19
معروف اداکارہ طاہرہ واسطی انتقال کرگئیں
اے آر وائی - ٹی وی کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی انتقال کرگئیں۔ سینئراداکارہ طاہرہ واسطی کی عمراڑسٹھ سال تھی۔ سنجیدہ مزاج طاہرہ واسطی کی شوبزنس میں آمداتفاقیہ تھی۔انہوں نے سولہ برس کی عمر میں ایک ادبی رسالے میں افسانہ لکھا۔
انہیں ان کے شوہر رضوان واسطی نے ٹی وی ڈراموں میں متعارف کرایا۔انہوں نےکئی یادگارکرداراداکیے۔ کشکول اور جانگلوس ان کے مشہور ڈرامے تھے۔