12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:20
فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار شان زخمی
اے آر وائی - فلم کی شوٹنگ کے دوران گاڑی کے حادثے میں زخمی ہونے والے اداکار شان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اداکار شان ہدایت کار مسعود بٹ کی فلم اچھا گجر کی شوٹنگ کررہے تھے کہ پولیس پر فائرنگ کے مناظر عکس بند کرواتے ہوئے ایک جیپ بے قابو ہوکر ان سے ٹکرا گئی ،جس سے انہیں شدید چوٹیں آئی۔ ڈاکٹروں نے انہیں تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔