13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 1:35
میچ فکسنگ میں ملوث نہیں:آئٹم گرل نوپر مہتا
اے آر وائی - بالی ووڈ آئٹم گرل نوپر مہتا نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کی ان خبروں کی تردیدکی ھے جنمیں انہیں میچ فکسنگ میں ملوث کیا گیا ھے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اپنی تاز ہ انکشافات میں کہا تھا کی بکیز میچ فکس کرنے کے لئے بالی ووڈ کی حسیناؤں کی خدمات حاصل کرتے ھیں اور اس انکشاف کے ساتھ بالی ووڈ آئٹم گرل نوپر مہتا کی مسخ شدہ تصویر بھی شائع کی تھی۔
نوپر مہتا نے اس الزام کی تردید کرتے ھوئے کہا ھے کہ وہ سنڈے ٹائمز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔