13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:20
ہالی وڈ فلم دی ہنگر گیمز کا پریمیئر شو
اے آر وائی - لاس اینجلس میں ہالی وڈ اسٹار جینیفر لارنس کی نئی فلم دی ہنگر گیمز کا رنگا رنگ پریمئیر شو ہوا۔ فلم تئیس مارچ کو ریلیز ہوگی۔
پریمئیر شو میں ہالی وڈ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد ریڈ کارپٹ پر موجود تھی۔ آسکر نامزد اداکارہ لارنس نے فلم ڈاریکٹر گیری راس کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز قرار دیا ہے۔
فلم ایک ایسے ملک کی کہانی ہے جس کا شیطانی دیوتا تمام ریاستوں سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو دی ہنگر گیمز میں مقابلے کیلئے جبراً لاتا ہے۔ فلم تئیس مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔