تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 21:54

وینا ملک بالی ووڈ کی دیسی کوئین بن گئیں

اے آر وائی - افیئرز کی ملکہ وینا ملک بالی ووڈ کی دیسی کوئین بن گئیں۔ چھنو کھڑکی میں آئی تو اس کی انگڑائی ہی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ وہ تو بھارت میں دیسی انجلینا جولی ہوگئیں۔ بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کرنے کے بعد ان دنوں پاک بھارت فضا میں وینا ملک کی اونچی اڑان جاری ہے۔



وینا کے چرچوں نے اس وقت آسمان چھولیا جب بھارتی فلموں کے تجربہ کار اور مشہور ڈائریکٹر آنند بالراج نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ وینا ملک کی اداکاری اور ان کا کیمرے کے سامنے جلوہ گر ہونا انجلینا جولی سے کم نہیں۔



فلم دال میں کچھ کالا میں مرکزی کردار کیلئے مچلنے والی وینا ملک جب شوٹنگ کیلئے میدان میں اتریں تو اسی فلم کے ڈائریکٹر ان کی اداکاری میں محو ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وینا کی اداکاری انجلینا جولی کے کام کی یاد دلاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.