14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:44
سونم کپور فیشن کے ذریعے غریبوں کی مدد کریں گی
اے آر وائی - بالی ووڈکی فیشن آئی کون سونم کپور نے اپنے فیشن سے دوسروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیشن سے مددکس طرح کی جاسکتی ہے۔ بالی ووڈایکٹرس سونم کپور نے فلموں سے زیادہ فیشن پر دھیان دیا اور بن گئیں فیشن اسٹار۔
آئینے کے سامنے گھنٹوں خود کو سنوارنے والی سونم کو ایک دن آیاخیال ان لوگوں کا ،جو اچھے کپڑے نہیں پہن سکتے اور نہ ہی فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا اظہارکرپاتے ہیں۔بس پھر کیا تھا سونم کو دھن ہوئی سوار ایسے فنکاروں کی مدد کرنے کی۔اور ان کی تان گھوم پھر ٹوٹی فیشن پر آکر۔
انھوں نے ایک این جی او کی مدد سے فیشن شوکرنےکاسوچاہے جس میں غربت کے مارے ٹیلنٹڈ افراد کواپنا فن دکھانے کا موقع مل سکے گا۔ سونم اس ایونٹ کے بارے میں بےحد ایکسائیٹڈ ہیں، کیونکہ فیشن کاشوق اور مدد کرنے کا جذبہ مل کربالی ووڈ کی فیشن ایبل ایکٹرس کا ٹائیٹل لینے والی سونم کپور کو مزید شہرت بخشے گا۔