تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:32

لاہور:موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش

اے آر وائی - موسم گرما کی آمد آمد ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں نت نئے ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ عروج پر ہے لاہور میں بھی لان کے نئے ڈیزائن متعارف کرائے گئے۔



لاہور کے مقامی مال میں موسم گرما کے ملبوسات متعارف کروائے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر معروف ماڈلز نے بھی لان کے نت نئے ڈیزائن زیب تن کرکے نمائش کی جبکہ خواتین نے لان کی نئی ورائٹی اور اچھوتے ڈیزاینز کو بے پناہ سراہا اور پسند کیا۔



موسمی ملبوسات کو متعارف کروانے کا یہ طریقہ ملک بھر میں خاصامقبول ہو رہا ہے جو خواتین کیلئے خریداری کے ساتھ ساتھ تفریخ کا باعث بھی بن رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.